اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونسیف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر آل سعود کی بمباری اور زمینی جھڑپیں جاری رہنے کے سبب یمن کے تین ہزار چھے سو اسکول بند اور تقریبا بیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونسیف کے نمائندے "جولین ہارنی" نے جمعے کے روز یمن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے حالات فراہم کرنا، خود ان بچوں کے مستقبل اور ان کے گھر والوں کے لئے بینادی اہمیت رکھتا ہے- جولین ہارنی نے کہا کہ یونسیف نئے تعلیمی سال میں، جو پانچ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، ایک ہنگامی منصوبے پر عملدرآمد کے ذریعے یمن کے تقریبا بیس لاکھ بچوں کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کے لئے حالات فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں یمن کی وزارت تعلیم کے حکام بھی یونیسف کی مدد کریں گے- جولین ہارنی نے کہا کہ یونیسیف کے اس تعلمی منصوبے پر عملدر آمد کا انحصار، اس ملک کی صورتحال میں بہتری آنے پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن کے بہت سے تباہ حال اسکولوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے بجٹ کی فوری ضرورت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲